ملک بھر کی طرح چناب نگر اور احمد نگر میں بھی یوم عاشور کے موقع پر ذوالجناح اور تعزیعہ کے جلوس نکالے گئے

Share
ملک بھر کی طرح چناب نگر اور احمد نگر میں بھی یوم عاشور کے موقع پر ذوالجناح اور تعزیعہ کے جلوس نکالے گئے

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) ملک بھر کی طرح چناب نگر،احمد نگر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں یوم عاشور نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا.ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوس نکالے گئے.مجلس عزاء میں عزاداروں نے شرکت کی.علم اور تعزیہ کے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ میں بخیرو عافیت اختتام پذیر ہوئے.مجالس اور جلوسوں میں ممبران امن کمیٹی نے بھی شمولیت کی.جلوس میں شریک عزاداروں نے نوحہ خوانی کے علاؤہ زنجیر زنی بھی کی.علماء کرام اور ذاکرین نے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا.چنیوٹ پولیس نے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی.جگہ جگہ مخیر حضرات نے پانی کی سبیلیں بھی لگائیں اور نیاز تقسیم کی.ماتم داروں اور عزاداروں کے سب سے بڑے اجتماعات بھبھڑانہ کالووال چنگڑانوالہ اور احمد نگر میں ہوئے.1122 کا عملہ بھی ڈیوٹی پر الرٹ رہا.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک