نئی مالیاتی پالیسی میں شرح سود 6 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

Share
نئی مالیاتی پالیسی میں شرح سود 6 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 6 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق برآمدات میں 10.6 فیصد کی سال بسال کمی کے باوجود جولائی تا اکتوبر مالی سال 2016 کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ کم ہوکر 532 ملین امریکی ڈالررہ گیا ہے جب کہ یہ جولائی تا اکتوبر مالی سال 15 کے دوران 1.9 ارب ڈالرتھا۔اس بہتری کے اہم اسباب میں تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمیں جن کی بدولت تیل کی در آمدگی ادائیگیوں میں خاصی کمی واقع ہوئی، کارکنوں کی صحت مند ترسیلات زراورکولیشن سپورٹ فنڈ(سی ایس ایف) کا ملنا شامل ہیں۔ سرکاری رقوم کی وصولی اور یورو بانڈز سے رقوم کی آمد کی وجہ سے سرمایہ مالی سال کھاتے کے فاضل سے ادائیگیوں کے مجموعی توازن کو تقویت حاصل ہوئی ہے-

جس کے نتیجے میں جولائی تا اکتوبرتک مالی سال 16 کے دوران زردمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔آئندہ ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کے لیے بیرونی وسائل کی مسلسل آمد درکار ہوگی۔ مزید براں، پاک چین اقتصادی راہداری سے سرمایہ کاری کی مد میں رقوم ملنے سے وسط تا طویل مدت کے دوران بیرونی شعبے کے امکانات کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔غذا و مشروبات، گاڑیوں، کھاد اور سیمنٹ کی پیداوار کی اعانت سے جولائی تا ستمبر 2015 کے دوران بڑے پیمانے کی اشیا سازی میں 3.9 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں یہ 2.6 فیصد تھی۔ نمو کوان عوامل سے مزید تقویت ملنے کی توقع ہے، سوتی دھاگے کی پیداوار میں اضافہ،منصوبے کے مطابق ترقیاتی اخراجات کے باعث تعمیرات کی مضبوط سرگرمیاں،حکومتی اسکیموں کی حوصلہ افزائی کے باعث گاڑیوں کی پیداوار میں اضافہ اور ایل این جی کی حالیہ در آمدات کے باعث توانائی کی رسد میں بہتری شامل ہیں۔مذکورہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پالیسی کو 6.0 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک