بدلہ لینے کا وقت آگیا، ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے ، بھارتی آرمی چیف کی پر امن پاکستان کو سرعام دھمکیاں

Share
بدلہ لینے کا وقت آگیا، ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے ، بھارتی آرمی چیف کی پر امن پاکستان کو سرعام دھمکیاں

ممبئی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) بھارتی آرمی چیف وپن راوت پر امن پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے.

تفصیلات کے مطابق:

بھارتی آرمی چیف نے اپنے عہدے کا پاس نہ کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ:

پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے.

وپن راوت نے کہا ہے کہ:

مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے.

خام خیالی کے شکار بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ:

ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے، انھیں بھی وہی تکلیف محسوس ہونی چاہیے، جو ہم نے برداشت کی.

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی مذاکرات کی دعوت رد کرتے ہوئے امریکا میں‌ پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کو بعید ازقیاس قرار دیا تھا.

واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بصیرت سے محروم قرار دیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارت کی امن دشمنی ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا. “انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آگیا.

ٹویٹر پر دنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی حکومتی پر شدید تنقید کی گئی.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک