جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن امن چاہتے ہیں، افواج پاکستان کے سربراہ کا بھارت کو منہ توڑ جواب

Share
جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن امن چاہتے ہیں، افواج پاکستان کے سربراہ کا بھارت کو منہ توڑ جواب

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ:

کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے

یہ بات انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ:

پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ کیلئے تیار ہے، ہم خطےمیں امن کےخواہاں ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے.پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا.

میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ:

بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے، پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ کیلئے تیار ہے،کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو پاکستان اس کا بھرپورجواب دے گا.

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ:

پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا لیکن پاک فوج نے لازوال قربانیاں دے کر ملک میں امن وامان قائم کیا، ہم خطےمیں امن کےخواہاں ہیں، کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دینگے، خطے میں امن ہوگا تو پاکستان اور دیگر ممالک بھی ترقی کرینگے.

انہوں نے کہا کہ:

پاکستان کی حکومت نے اب بھی مذاکرات کی دعوت دی ہے جبکہ بھارت ہمیشہ مذاکرات سے بھاگا ہے، بھارتی فوج سرجیکل اسٹرائیک کا جواب اپنی پارلیمنٹ میں اب تک نہیں دے سکے، بھارتی فوج توجہ ہٹانے کیلئے جنگ کی طرف رخ موڑ رہی ہے، پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کو تیار ہے، بھارتی آرمی چیف امن وامان کی صورتحال خراب نہ کریں، ہم جنگ کی تیاری پوری رکھ کر امن کی جانب بڑھ رہے ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ:

بھارت کی موجودہ حکومت پر کرپشن کے بہت سے چارجز ہیں، بھارت میں آزادی کی تحریکیں بھی چل رہی ہیں، بھارتی فوج آج تک اپنی پارلیمنٹ میں اسٹرائیک کے ثبوت تک نہیں دے سکی،لہٰذا بھارت ایسی حرکت نہ کرے جس سے اسے خود بھی نقصان اٹھانا پڑے.

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ:

بھارتی فوج نے بی ایس ایف سولجر کی بےحرمتی کا جھوٹا الزام لگایا تھا، پاکستان کے عوام کی خاطر امن کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں، پاکستان پوری دنیا میں مثبت رویے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ امن کو خراب نہیں کرنا.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک