بنگالیوں اور افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا معاملا،نفیسہ شاہ اور وفاقی وزیر شیریں مزاری آمنے سامنے

Share
بنگالیوں اور افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا معاملا،نفیسہ شاہ اور وفاقی وزیر شیریں مزاری آمنے سامنے

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز آن لائن) بنگالیوں اور افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ اور وفاقی وزیر شیریں مزاری آمنے سامنے آگئیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ:

حکومت ہر وقت ریاستِ مدینہ کی بات کرتی ہے لیکن سعودی تو کسی کو شہریت ہی نہیں دیتے.

اس کے جواب میں شیریں مزاری نے نفیسہ شاہ کو تاریخ پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ:

ریاست مدینہ کا مطلب سعودی عرب نہیں ہوتا.

نفیسہ شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ:

وزیراعظم کو کراچی کی حساسیت اور اس کے اصل باشندوں کا خیال نہیں.

اس پر وفاقی وزیر شیریں مزاری کا جواب تھا کہ:

شکر ہے آج پیپلزپارٹی کو کراچی کا خیال آیا ہے جب کہ سندھ میں 10 سال سے انہی کی حکومت ہے.

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے دورے میں کئی دہائیوں سے پاکستان میں رہنے والے بنگالیوں اور افغانیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا تھا جب کہ وزیر اعظم کے اعلان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک