سعودی عرب میں ہر کوئی برابر کا شہری ہے،کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز

Share
سعودی عرب میں ہر کوئی برابر کا شہری ہے،کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ریاض (ربوہ ٹائمز آن لائن) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ:

مملکت میں ہر کوئی برابر کا شہری ہے اور کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے.

عرب میڈیا کے مطابق:

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت میں ہر کوئی برابر کا شہری ہے اور کسی سے امتیازی سلوک نہیں برتا جاتا ہے، بعض ممالک میں لوگوں کو استثنیٰ حاصل ہے لیکن سعودی عرب میں کوئی بھی شہری کسی کے بھی خلاف شکایت درج کراسکتا ہے۔

فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ میں شاہ سلمان عالمی کنونشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

اللہ ان لوگوں پر رحم فرمائے جو دوسروں کی غلطیوں کی نشان دہی کرتے ہیں.

شاہ سلمان نے کہا کہ:

اگر آپ کوئی ایسی چیز دیکھتے ہیں جس سے آپ کے دین، ملک یا شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور آپ اس کی نشان دہی کرتے ہیں تو پھر اللہ آپ پر رحم فرمائے.

انہوں نے کہا کہ:

جہاں تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا تعلق ہے تو میرا نام بھی ان لوگوں کے ناموں کی طرح ہے جو مجھ سے پہلے گزرے ہیں اور میں آج خادم الحرمین الشریفین ہوں، ہم اللہ کے گھر کے خادم ہیں، مکہ اور مدینہ کی خدمات بجا لارہے ہیں، زائرین حج اور عمرہ یہاں آتے ہیں وہ ہماری خدمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ کے دورے کے موقع پر پانی، بجلی اور صحت کے مختلف منصوبوں کا بھی افتتاح کیا، ان میں ینبع میں پانی صاف کرنے، بجلی پیدا کرنے اور ینبع سے مدینہ منورہ تک آب رسانی کے منصوبے شامل ہیں، ان پر 21 ارب سعودی ریال لاگت آئے گی.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک