پاکستانی طالبہ انیلہ بانو کی امریکا میں نوبیل پیس پرائز فورم میں شرکت

Share
پاکستانی طالبہ انیلہ بانو کی امریکا میں نوبیل پیس پرائز فورم میں شرکت

منیپولس (ربوہ ٹائمز) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیپولس کے آسبرگ کالج میں منعقدہ 2 روزہ نوبیل پیس پرائز فورم میں دنیا کے 22 طلبا نے شرکت کی، جن میں پاکستانی طالبہ انیلہ بانو بھی شامل تھیں۔اس کانفرنس کا انعقاد امن کا پیغام پھیلانے کے لیے کیا گیا، جس کا عنوان ’امن کے خلاف قیاس آرائیاں‘ (Paradox Of Peace) تھا۔

اس کانفرنس میں کولمبیا کے 2016 کے نوبیل امن انعام یافتہ صدر جوان مینوئل سینتوس اور 2017 میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی مہم کے روح رواں بیٹریس فن نے شرکت کی، جن کی زیر صدارت دنیا کے 22 طلبا اس کانفرنس کا حصہ بنے۔

کانفرنس میں دونوں فاتحین نے متنازع علاقوں میں امن کے لیے کام کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی کوششوں کے بارے میں بات کی۔

اس موقع پر انیلہ بانو نے بیٹریس فن کی زیر صدارت پینل ڈسکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ:

بیٹریس فن کا امن کے لیے کام کرنا انسانیت کے لیے مثال ہے.

ان کا کہنا تھا کہ:

بیٹریس فن کا مشن ہے کہ وہ دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کریں جس کے لیے وہ پوری دنیا کے ممالک سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جن میں 60 ممالک نے اس معاہدے پر نظر ثانی کی ہے جب کہ 14 ممالک نے اس کی تصدیق کی ہے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک