بھارتی فوج کا وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر فائر، بھارتی فوج نے ڈرامہ کیا ہم اپنی حدود میں تھے، وزیراعظم

Share
بھارتی فوج کا وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر فائر، بھارتی فوج نے ڈرامہ کیا ہم اپنی حدود میں تھے، وزیراعظم

چڑھوئی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ:

بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہے ہم اپنی حدود میں تھے، صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے ان کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ:

وزراء کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں اپنی حدود میں تھا، کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں، پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا، خطے میں جنگی جنون نہیں چاہتے.

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ:

صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے، کشمیری بھارت کے سامنے دفاع میں فرنٹ لائن بنیں گے، پرواز کے دوران ایل او سی کے قریب سے گزرے، ئجس علاقے پر پرواز کررہے تھے وہاں بھارتی فوج گولہ باری کرتی ہے.

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ:

سویلین ایئرکرافٹ زیرو لائن تک جاسکتا ہے، فوجی ایئر کرافٹ کی پرواز سے قبل اطلاع دی جاتی ہے، بھارتی فوج نے یہ ظاہر کیا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی، بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہم اپنی حدود میں تھے.

واضح رہے کہ:

سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والی اشتعال انگیز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب فضا میں اڑنے والے ہیلی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بھارتی فوج نے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت نشانہ بنایا کہ جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں تروڑی کے قریب سفر کررہے تھے.

ذرائع کے مطابق:

وزیراعظم چوہدری عبد العزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے تشریف کے گئے تھے، واپسی پر بھارتی چیک پوسٹ سے اُن کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اُن کے ہیلی کاپٹر کوبحفاظت اتار لیا گیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک