توہین رسالت کیس، آسیہ بی بی کے وکیل کے دلائل مکمل،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Share
توہین رسالت کیس، آسیہ بی بی کے وکیل کے دلائل مکمل،سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد( ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ:

کوئی چینل سماعت پر تبصرے نہیں چلائے گا،عدالت نے سماعت سے متعلق پروگرام کرنے سے بھی منع کر دیا.

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ توہین رسالت کے جرم میں ہائیکورٹ سے موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت کی۔خصوصی بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔

وکیل صفائی سیف الملوک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ:

14 جون 2009 کا واقعہ ہے اور 19 جون 2009 کو واقعے کی رپورٹ درج ہوئی، گاؤں کٹاں والا کے امام مسجد نے ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق آسیہ بی بی نے توہین رسالت کا اقرار کیا.

چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ:

ریکارڈ پر ایسی چیزیں ہیں' جس پر وکیل صفائی نے کہا مدعی مقدمہ خود واقعے کا گواہ بھی نہیں ہے اور اس کے واقعہ نوٹس میں لیے جانے پر بھی بیانات میں تضاد ہے جبکہ مدعی کا موقف ہے کہ ایف آئی آر کی درخواست کا فیصلہ عوامی مجمع میں ہوا۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ڈی سی او اور ڈی پی او سے ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں لی گئی، امام مسجد نے کہا گاؤں والوں نے آسیہ بی بی کو مارنے کی کوشش نہیں کی.

اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وکیل صفائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:

'ہمیں آپ کی گفتگو سے جو بات پتہ چلی کہ امام مسجد براہ راست گواہ نہیں اور اس کے سامنے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے گئے.

چیف جسٹس نے کہا:

امام مسجد کے بیان کے مطابق 5 مرلے کے مکان میں پنچایت ہوئی اور کہا گیا کہ پنچایت میں ہزار لوگ جمع تھے.

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ:

ایف آئی آر میں درج کرایا گیا آسیہ بی بی عیسائی مبلغہ ہے، کیا واقعی وہ مبلغہ ہیں؟ جس پر وکیل صفائی نے کہا جی نہیں آسیہ کبھی بھی مبلغہ نہیں رہی.

وکیل صفائی نے کہا کہ:

وجہ عنادآسیہ اورساتھی خواتین میں جھگڑے کاہوناہے،آسیہ بی بی نے بائبل پرحلف دیاکہ نبی پاک اورقرآن پاک کااحترام کرتی ہے، تفتیش کرنی والے ایس پی جائے وقوعہ پرگئے ہی نہیں،ایس پی نے دفتربلواکرمتعددلوگوں کے بیان ریکارڈکیے.

وکیل سیف الملوک نے کہا کہ:

انکوائری رپورٹ بھی ایس پی نے خودنہیں لکھی،آسیہ بی بی کے آباواجداد تقسیم کے بعدسے رہ رہے ہیں،اس سے قبل آسیہ بی بی کے خاندان پرایسا الزام نہیں لگایاگیا.

وکیل صفائی نے کہا کہ:

الزام لگانے والی خواتین کاحلف پرجھوٹ پکڑاگیاہے،ساتھی خواتین نے آسیہ بی بی کے ہاتھ سے پانی پینے سے انکارکیاتھا، آسیہ بی بی کبھی عیسائی مبلغ نہیں رہی،دیہاڑی دارمزدورہے،ایک ان پڑھ عورت بغیرمطالعہ کیسے اتنے سنگین ریمارکس دے سکتی ہے؟

وکیل کا کہناتھا کہ:

حدکے مقدمات میں گواہ کاایک بھی جھوٹ پکڑاجائے تواسکی گواہی ساکت ہو جاتی ہے.

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ:

واقعہ اس وقت پیش آیاجب دوسری خواتین نے آسیہ کومذہب کاطعنہ دیا،سورة انعام میں کہاگیاہے کسی کے جھوٹے خداکوبرا نہ کہوتاکہ وہ تمہارے سچے خداکوبرانہ کہے،قرآن کہتا ہے گواہی مت چھپاؤچاہے تمہارے خلاف ہی کیوں نہ جائے.

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ:

فوجداری مقدمات میں ایف آئی آراندراج میں تاخیرکافائدہ ملزم کوہی ہوتا ہے.

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آسیہ بی بی کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ:

کوئی چینل سماعت پر تبصرے نہیں چلائے گا.

عدالت نے سماعت سے متعلق پروگرام کرنے سے بھی منع کر دیا.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک