امام مہدی سے قبل خود ساختہ گیارہویں خلفیہ ہونے کا دعوے دار پاکستانی شہری ساہیوال سے گرفتار

Share
امام مہدی سے قبل خود ساختہ گیارہویں خلفیہ ہونے کا دعوے دار پاکستانی شہری ساہیوال سے گرفتار

اسلام آباد ( ربوہ ٹائمز)گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں ایک شخص یہ دعویٰ کررہاتھا کہ وہ امام مہدی ؑ سے قبل گیارہویں خلفیہ ہیں.

تفصیلات کے مطابق:

ذرائع نے ربوہ ٹائمز کو بتایا کہ:

اس شخص کی شناخت ہوگئی ہے اور پنجاب پولیس نے اسے ساہیوال سے گرفتار بھی کرلیا.

اس سے قبل موصوف نے اپنی وڈیو میں یہ بھی کہا تھا کہ:

وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باوجوہ بھی میری اتباع کریں ورنہ انہیں اللہ کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا.

ذرائع کے مطابق:

اس شخص کی شناخت فرحان احمد ولدمنیر احمدکے نام سے ہوئی ہے جسے ضلع ساہیوال سے گرفتار کرلیاگیاہے ۔

بتایاگیاہے کہ:

ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے عبداللّٰہ بن منیب بن شہاب الدین بن فرحان نے خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے گاؤں 135 دس آر قدیم میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ گیارہواں خلیفہ ہے اور اس کا ظہور ہو چکا ہے.

ایک ذرائع کے مطابق:

ملزم کی طرف سے خلافت کے اعلان کے وقت لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس حوالے سے اہل علاقہ نے کاروائی کامطالبہ کیا تھا۔

انہو ں نے ہی اس فتنہ کے بارے پولیس کو آگاہ کیا جس پر جہانیاں کی پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے اسے ضلع ساہیوال سے گرفتار کرلیا ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک