چنیوٹ پولیس نے مبینہ زیادتی کی خاطر طالب علم کو اغواء کرنے کی کوشش کرنیوالے جعلی ڈی پی او کو گرفتار کرلیا

Share
چنیوٹ پولیس نے مبینہ زیادتی کی خاطر طالب علم کو اغواء کرنے کی کوشش کرنیوالے جعلی ڈی پی او کو گرفتار کرلیا

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پولیس نے مبینہ زیادتی کی خاطر طالب علم کو اغواء کی کوشش کرنیوالے جعلی ڈی پی او کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا.

ملزم اور اس کے ساتھیوں پر طالب علموں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے .

تفصیلات کے مطابق:

ذرائع نے بتایا کہ:

تھانہ سٹی پولیس نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے ٹیچر کی درخواست پر حسنین عرف ڈی پی او ،آکاش عرف ڈاؤن، غلام عباس عرف کدو ، ندیم عرف باوا سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا.

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ:

یہ سکول سے نکلنے والے طالب علموں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بناتے تھے اور اپنے ناموں سے بچوں کو ڈراتے بھی تھے سکول ٹیچر کی درخواست پر ہونیوالے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان سکول طالب علم کو اغواء کرنے کی غرض سے زبردستی لے جارہے تھے جس پر سکول ٹیچر نے بچے کے شور پر اسے بچانے کی کوشش کی تو ملزمان کے مزید ساتھی بھی آگئے تاہم سکول سیکورٹی گارڈ اور دیگر طالب علموں نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا.

اس معاملے پر ڈی پی او عبادت نثار کا کہنا ہے کہ:

ملزمان کو سکول ہیڈماسٹر کی طرف سے ملنے والی درخواست پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک