طاقتور ترین پاسپورٹ کی عالمی فہرست جاری

Share
طاقتور ترین پاسپورٹ کی عالمی فہرست جاری

ٹوکیو (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق:

پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہینلے نے سال 2018 کی نئی رینکنگ جاری کی جس کے مطابق سنگا پور دوسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق:

جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 190 ممالک اور شہروں میں ویزہ فری یا پھر ائیرپورٹ پر ہی داخلے کی اجازت لے سکتے ہیں اسی طرح سنگا پور کے شہری 189 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔عالمی رینکنگ میں جرمنی، فرانس اور جنوبی کوریا کو تیسرا طاقت ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز ملا جس کے حامل افراد 188 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اسی طرح ڈنمارک، فن لینڈ، اٹلی، سوئیڈن، اسیپن کے پاسپورٹ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

عالمی درجہ بندی کے حساب سے ناروے، برطانیہ، آسٹریلیا، نیدرلینڈ، پرتگال، امریکا کے پاسپورٹ پانچویں نمبر پر رہے جن کے حامل شہری 186 ممالک کے شہروں کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں، اسی طرح بیلجیم، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، کینیڈا چھٹے طاقتور ترین کے پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کر سکے جن کے شہری 185 مختلف شہروں کے سفر کرسکتے ہیں۔درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا، گریس (یونان) اور مالٹا کے پاسپورٹ 7ویں نمبر پر رہے جن کے شہری دنیا کے 183 مختلف ممالک کے ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔

حیران کن طور پر روس کا پاسپورٹ گزشتہ درجہ بندی میں 46ویں نمبر پر تھا جو تنزلی کے بعد اب 47ویں پر پہنچ گیا اسی طرح چین بھی دو درجہ تنزلی کے بعد 71ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

عالمی درجہ بندی کے حساب سے خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات 21 ویں نمبر پر سب سے طاقت ور ویزے کے طور پر سامنے آیا جبکہ سعودی عرب 70 ویں پوزیشن جبکہ ایران 98، عراق اور افغانستان 106 ویں نمبر پر رہا۔

عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا پاسپورٹ 104ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا، گرین پاسپورٹ رکھنے والے شہری 33 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔ صومالیہ، شام، عراق اور افغانستان کے پاسپورٹ پاکستان کے مقابلے میں کمزور ہیں۔

ہینلے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ طاقتور ترین پاسپورٹ کی درجہ بند شہریوں کی جانب سے ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ درجہ بندی 2018 کے لیے کی گئی، یعنی ریکنگ میں آنے والے ممالک کے پاسپورٹ حامل افراد اتنے ہی ممالک سے سفر کرسکیں گے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک