ذوالفقار شاہ کی نگرانی میں مذہبی بینرز اٹھا کر انتظامیہ کو بلیک میل کر کے جماعت احمدیہ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش جاری

Share
ذوالفقار شاہ کی نگرانی میں مذہبی بینرز اٹھا کر انتظامیہ کو بلیک میل کر کے جماعت احمدیہ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش جاری

چناب نگر (سپیشل رپورٹ) سید ذوالفقار شاہ کی نگرانی میں چند متاثرین مذہبی بینرز اٹھا کر انتظامیہ کو بلیک میل کر کے جماعت احمدیہ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق:

پنجاب بھر کی طرح ضلع چنیوٹ کی سب تحصیل چناب نگر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہیں لیکن ان اپریشنز کی زد میں آنے والوں میں سے چند متاثرین نے انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا.ان چند متاثرین نے مذہبی کشیدگی بڑھانے اور انتظامیہ کے ناجائز تجاوزات کیخلاف اپریشن کو روکنے اور اپنی دوکانداری چمکانے کی خاطر مذہبی رنگ دینا شروع کردیا ہے.ان چند متاثرین کیساتھ کچھ مذہبی لوگ اور ان سے یہ احتجاج کروانے والا مائنڈ ماسٹر سید ذوالفقار شاہ ہے.جس کی نگرانی میں ایک طرف تو ان چند متاثرین نے مذہبی بینرز اٹھائے ہوئے میونسپل کمیٹی کے سامنے احتجاج کیا ہے.اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمیں اسی شہر میں موجود جماعت احمدیہ کی جگہ لے کر دیں جہاں ہم اپنی تجاوزات لگا سکیں.اور دوسری طرف جماعت احمدیہ کیخلاف بینرز بھی اٹھائے ہوئے ہیں.جن کے اوپر مذہبی کشیدگی بڑھانے والے الفاظ درج ہیں.

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ:

یہ لوگ انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمیں ٹیکسی سٹینڈ یا پھر جہاں جماعت نے رمضان بازار کو جگہ دی تھی وہ ہمیں دی جائے.

یاد رہے کہ:

ٹیکسی سٹینڈ اور رمضان بازار کو یہ جگہ جماعت احمدیہ نے دی ہوئی ہے اور یہ جگہ جماعت احمدیہ کی ملکیت ہے.

آپ وڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں.جن میں ان کا ماسٹر مائنڈ سید ذولفقار شاہ انتظامیہ کو دھمکاتے ہوئے کہ رہا ہے کہ اگر انتظامیہ نے 24 گھنٹوں کے درمیان متعلقہ جگہ فراہم نہ کی تو یہ احتجاج ایک تحریک کی شکل پکڑ لے گا اور ہم تحصیل چوک کو نہ صرف بند کریں گے بلکہ اپنے بچوں سمیت وہاں خود کشیاں کریں گے.

https://www.facebook.com/ghadeerahmedbhatti/videos/678492192533689/
https://www.facebook.com/ghadeerahmedbhatti/videos/1899161423495394/
https://www.facebook.com/ghadeerahmedbhatti/videos/111462979749227/
https://www.facebook.com/ghadeerahmedbhatti/videos/422127434982986/
https://www.facebook.com/ghadeerahmedbhatti/videos/251525992214367/

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک