آئی جی پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا

Share
آئی جی پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد ہی ایکشن لیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا۔

جون 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے سانحے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان عوامی تحریک نے اس معاملے میں اُس وقت برسراقتدار جماعت مسلم لیگ ن کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور ملوث حکمرانوں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان رابطہ بھی ہوا تھا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق ہوا تھا۔

وفاقی حکومت نے چند روز قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کو عہدے سے ہٹایا تھا.

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ:

آئی جی پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا.

وفاقی حکومت نے طاہر خان کی جگہ امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل وفاقی حکومت کے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے دو روز قبل ہی اپنے عہدے کا جارچ سنبھالا اور آج ایکشن لیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سےہٹا دیا۔

ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 4 ایس پیز کا پہلے ہی تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک