لمز یونیورسٹی کے طلباء کے دورہ ربوہ کیخلاف سراج الحق کا نفرت بھرا بیان

Share
لمز یونیورسٹی کے طلباء کے دورہ ربوہ کیخلاف سراج الحق کا نفرت بھرا بیان

لاہور (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) لمز یونیورسٹی کے طلباء کا ربوہ کا دورہ، آپ غیر مسلم ہیں اور ہمارے لئے نا قابل برداشت ہیں، سراج الحق کا احمدیوں کے بارے نفرت بھرا بیان.

تفصیلات کے مطابق:

لمز یونیورسٹی کے طلباء نے ربوہ کا دورہ کیا کرلیاگویا ایک طوفان سا برپا ہوکر رہ گیا ہے.ویسے تو پاکستان میں مذہبی جماعتیں احمدیوں کیخلاف ہروقت ہی نفرت پھیلاتی رہتی ہیں لیکن اگر کوئی ان کے اپنے بندے احمدیوں کیساتھ اظہار ہمدردی کرجائیں تو یہ ان کو بھی نہیں چھوڑتیں اور احمدیوں سمیت اپنے لوگوں کیخلاف بھی نفرت پھیلانی شروع کردیتی ہیں.صرف اس لئے کہ احمدیوں کے پاس کیوں گئے؟احمدیوں کیساتھ اظہار ہمدردی کیوں کیا؟اس کے علاوہ اور بہت سی وجوہات بنالی جاتی ہیں.

کچھ ایسا ہی بیان جماعت اسلامی کے امیر مولانہ سراج الحق نے بھی دیا ہے انہوں نے اپنے ایک جلسہ میں کہا کہ:

اس ملک میں احمدی سازشیں کررہے ہیں.اور تعلیمی اداروں میں اپنے اثرو رسوخ پھیلانے میں مصروف ہیں.آج ہمیں پتا چلا کے لمز کے طلباء اسلام آباد سے ربوہ گئے تھے اور وہاں انہوں نے احمدیوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا کے آپ بھی انسان ہیں اور انسان ہونے کے ناطے ہم اپکا احترام کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ:

ہم احمدیوں کو یہ نہیں کہتے کہ آپ انسان نہیں ہیں ہم اتنا کہتے ہیں کہ اپ آئین کو تسلی کریں آئین میں آپ غیر مسلم ہیں اور جب تک اپ اپنے آپ کو مسلمان کہیں گے.آپ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہیں.

مزید اس وڈیو میں سنئے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک