جمال خاشقجی کا قتل سنگین غلطی تھی: سعودی عرب

Share
جمال خاشقجی کا قتل سنگین غلطی تھی: سعودی عرب

ریاض(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کو سنگین غلطی قرار دیدیا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ:

جمال خاشقجی کو قتل کرنے کے لیے کیا جانے والا آپریشن انتہائی نقصان دہ تھا.

ان کا کہنا تھا کہ:

جمال خاشقجی کا قتل ایک سنگین غلطی تھی لیکن اس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے احکامات دیے تھے.

دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح سے ملاقات کر کے ان کے والد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
جمال خاشقجی کے ایک سعودی دوست کا کہنا ہے کہ:

جمال خاشقجی کی جانب سے سعودی حکام پر تنقید کے باعث ان کے بیٹے پر گزشتہ ایک سال سے سفری پابندی عائد ہے.

ترک پولیس نے جمال خاشقجی کی منگیتر کو 24 گھنٹوں کے لیے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن رہنما باب کروکر نے جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر سعودی عرب کی وضاحت کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شہزاد محمد بن سلمان اس کے پیچھے ہیں۔

باب کروکر نے مزید کہا کہ:

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حد سے تجاوز کیا جس کی ایک سزا ہے اور ایک قیمت ہے جو ادا کرنی ہو گی.

خیال رہے کہ:

سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو اپنی ترک منگیتر سے شادی کے لیے اپنی پہلی بیوی کو طلاق کی تصدیق کے لیے استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے گئے اور پھر لاپتہ ہو گئے.

ترک پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا گیا کہ:

سعودی صحافی کو سعودی قونصلیٹ کے اندر قتل کر دیا گیا ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے ابتدائی طور پر اس واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا گیا.

جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کے باعث تین روز قبل سعودی عرب کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں جھگڑے کے نتیجے میں قتل کر دیا گیا ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک