کشمیر اب جلد آزاد ہوگا،نوازشریف، زرداری، فضل الرحمان ٹھگوں کا ٹولہ ہے: فواد چوہدری

Share
کشمیر اب جلد آزاد ہوگا،نوازشریف، زرداری، فضل الرحمان ٹھگوں کا ٹولہ ہے: فواد چوہدری

جہلم (ربوہ ٹائمز) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ:

کشمیریوں کے یوم سیاہ کو متنازع بنانے کے لئے اسرائیلی طیارے کا شوشہ چھوڑا گیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جہلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ:

کشمیربہت جلد بھارت سے آزادی حاصل کر لے گا، اب زیادہ دیرتک کشمیری یوم سیاہ نہیں منائیں گے، ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں.ان کا کہنا تھا کہ بھارت اوراسرائیل آپس میں پارٹنرہیں، کشمیریوں کے یوم سیاہ اور پاک فوج کومتنازع بنانے کے لئے یہ خبر پھیلائی گئی.

انہوں نے مزید کہا کہ:

اپوزیشن کے پاس اس وقت نہ تو لیڈرشپ اورنہ نظریہ ہے، نوازشریف، زرداری، فضل الرحمان ٹھگوں کا ٹولہ ہے، نوازشریف کا بیان کبھی بھارت کے خلاف نہیں آئے گا، کیوں کہ اس طرح مودی ناراض ہو جائیں گے.

انھوں نے مزید کہا کہ:

اپوزیشن یہی چاہتی ہے کہ ان کے مقدمات بند کر دیے جائیں، مگر ہم کسی کواین آرا نہیں دیں گے، نواز،زرداری اورمولاناکی سیاست ختم ہوچکی ہے.انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے لیے نہیں، اپنے قوم کے بچوں‌کے لیے دوست ممالک سے پیسے مانگ رہے تھے.

ملک سےاربوں روپےلوٹ کرباہرمنتقل کیےگئے، لگ بھگ 24ہزارارب لوٹ باہرمنتقل ہوئے، اگرہم نےان کااحتساب نہ کیاتوملک کانقصان ہوگا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک