چنیوٹ چہلم شہداء کربلا کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل، جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، ڈی پی او

Share
چنیوٹ چہلم شہداء کربلا کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل، جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، ڈی پی او

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبادت نثار کا کہنا تھا کہ:

ضلع بھر میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر 16جلوسوں کا انعقاد ہو گاجن میں سے 1جلوس کیٹگری اے،5جلوس کیٹگری بی،اور 10جلوس کیٹگری سی کے ہونگے۔ مختلف علاقوں میں 16مجالس کا انعقاد ہوگاجن میں سے 3 کیٹگری بی اور 13کیٹگری سی کی ہوں گی۔ تمام مجالس اور جلوسوں پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان،رضاکار اور وولینٹیئرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ۔ تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ حساس جلوسوں کی ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔جلوسوں/مجالس میں شامل ہونے والوں کی تھری لیئرمیں چیکنگ کی جائے گی۔جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ گلیوں کو خاردار تار لگا کر بند کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کی ذمہ دار ہوگی۔اہم پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔۔خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزونفری پولیس لائن میں الرٹ رہے گی۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔جلوس شروع ہونے سے قبل سپیشل برانچ ،سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے سویپنگ کاعمل ہو گا۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہائی الرٹ ناکہ بندی ہو گی ۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے ڈی پی او دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔ تمام ذرائع بروئے کا ر لاتے ہوئے فرقہ وارآنہ ہم آہنگی اور امن و عامہ کی صورتحال کو بحال رکھا جائیگا.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک