خون خرابے سے بچنے کیلئے مطمئن کرنے کی پالیسی غیرریاستی عناصر کیلئے خطرناک پیغام ہے، شیریں مزاری

Share
خون خرابے سے بچنے کیلئے مطمئن کرنے کی پالیسی غیرریاستی عناصر کیلئے خطرناک پیغام ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے خون خرابے سے بچنے کے لیے مطمئن کرنے کی پالیسی کو غیر ریاستی عناصر کے لیے خطرناک پیغام قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق:

سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف مذہبی تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا اور دھرنے دیئے گئے۔

جمعے کے روز ملک بھر میں احتجاج کے باعث مرکزی شاہراہیں بند اور ٹرین سروس معطل رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے دھرنے ختم کرنے کے لیے تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کیے گئے اور دونوں فریقین کے درمیان ایک 5 نکاتی معاہدہ طے پایا جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک نشریاتی ادارے کو انٹریو کے دوران دھرنے ختم کرانے کے لیے مذاکرات کو عارضی حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

پرتشدد احتجاج کے خاتمے کے لیے مستقل حل نکالنا ہو گا.

شیریں مزاری نے بھی اپنی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ:

خون خرابے سے بچنے کیلئے مطمئن کرنے کی پالیسی غیر ریاستی عناصر کیلئے خطرناک پیغام اور پُر امن جمہوری احتجاج کے حق کے تصور کو متاثر کرتا ہے.

انہوں نے مزید لکھا کہ:

کہ ریاست کو قانون کی عمل داری قائم کرنی چاہیے اور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بالخصوص جب انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہو.

شیریں مزاری نے کہا کہ:

مجھے امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف موجودہ حالات بلکہ جبری گمشدگیوں پر بھی قانون کی پاسداری کے عزم پر قائم رہیں گے.

https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1058962785579819008

https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1058972001925259264

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک