وزیر اعظم عمران خان نے 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کر دیا

Share
وزیر اعظم عمران خان نے 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے اور 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق:

وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی ہے جس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے حالیہ احتجاج اور اس سے نمٹنے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

اعلامیے کے مطابق:

وزیرِاعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی تمام صوبوں کو ہدایات بھی جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ:

سیرت طیبہ کے پیغامِ رحمت کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ:

اسلام آباد میں دو روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی خطاب کریں گے.

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ:

مشائخ اور علما کے ساتھ مسلسل خود رابطے میں رہوں گا، ہم پر امن اسلام کے امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں.

یاد رہے کہ:

توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو خاتون کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

احتجاج کے دوران کئی شہریوں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی۔

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان 5 نکاتی معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد ملک بھر میں دھرنے ختم کردیئے گئے تھے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک