بینک اکاؤنٹس ہیکرز کی کاروائیوں کا سلسلہ چنیوٹ تک آپہنچا، شہری کے لاکھوں روپے بینک سے غائب

Share
بینک اکاؤنٹس ہیکرز کی کاروائیوں کا سلسلہ چنیوٹ تک آپہنچا، شہری کے لاکھوں روپے بینک سے غائب

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) بینک اکاؤنٹس ہیکرز کی کاروائیوں کا سلسلہ چنیوٹ تک آپہنچا ،بینک اکاؤنٹس ہیکرز کی چنیوٹ میں بھی کاروائی چنیوٹ کے شہری کو چونا لگا کر اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب کر دیئے گئے ۔متاثرہ شہری نے مبینہ طورپر اپنی بچیوں کی شادی کیلئے رقم جمع کی تھی جس سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرنے والے گروہ کی چنیوٹ میں بھی بڑی کاروائی غریب محنت کش کی زندگی کی جمع پونجی دھوکہ دیہی سے غریب مزدور کے اکاوئنٹ سے نکال لی گئی ۔اکاؤنٹس ہیکرز نے چنیوٹ کے شہری کوبچیوں کی شادی کیلئے جمع کی گئی لاکھوں روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔محمد عبداللہ جوکہ ایچ بی ایل چنیوٹ کا اکاؤنٹ ہولڈر ہے کا کہنا تھا کہ اسے کراچی کے ایچ بی ایل آفیشل نمبر سے کال آئی جس پر کال کرنے والے نے خود کو بینک کا افسر ظاہر کرتے ہوئے اسے مبینہ طورپر اسی کے اکاؤنٹ نمبر اکاؤنٹ میں پڑی رقم شناختی کارڈ نمبر سمیت اہم معلومات فراہم کرنے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ کا کوڈ نمبر نہ بتانے کی صورت میں اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکی دی جس پر شہری محمد عبداللہ نے اپنا ای ٹی ایم کارڈ کا پن کوڈ پی ٹی سی ایل آفیشل نمبر سے کال کرنے والے شخص کو بتا دیا جس کے چند گھنٹے بعد عبداللہ کے اکاؤنٹ میں موجود رقم جوکہ 5لاکھ 70ہزار کے قریب بتائی گئی ہے ہیکرز گروہ کی جانب سے مبینہ طور پر غائب کردی گئی، تاہم بینک صارف عبداللہ کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے مقامی بینک برانچ عملہ کوئی تعاون نہیں کررہا کوئی بات سننے کو تیار بھی نہیں ہے، چیف جسٹس پاکستان، وزیراعظم عمران خان میری جمع پونجی مجھے واپس دلوائیں تاکہ وہ اپنے جوان بچیوں کی شادی کر سکوں.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک