بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اسکے خلاف جاری مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ڈی سی چنیوٹ

Share
بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اسکے خلاف جاری مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اسکے خلاف جاری مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،بجلی چوری میں ملوث افراد کو بھاری جرمانے اور مقدمات بھی درج کروائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اورایکسین واپڈا کے ساتھ میٹنگ میں کیا ، تفصیلات کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کاشف اعوان ،ایکسین واپڈا سب ڈویژن چنیوٹ محمد نعمان فرزند نے شرکت کی ، میٹنگ میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف اب تک ہونے والی کاروائی ، ریکوری اور دیگر معاملات سے متعلق ایکسین واپڈا محمد نعمان فرزند نے ڈپٹی کمشنر سیدا امان انور قدوائی کو بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق بجلی چوری کے یکسر خاتمہ کیلئے ٹیموں کو مزید متحرک کریں تاکہ غیر قانونی کنکشنز کا سراغ لگا کر بجلی چوری کے رجحان کا مکمل قلع قمع کیا جاسکے ، ڈپٹی کمشنر نے ایکسین واپڈا محمد نعمان اعجاز کو ہدایت کی کہ بجلی کے میٹرز کی جانچ پڑتال کریں اور مشکوک کنکشنز کو بار بار چیک کیا جائے،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام تر قانونی و انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی ، اس مہم میں بجلی چوری کرنے والے بڑے مگر مچھوں کو پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائے گا

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک