بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مکالمہ ناگزیر ،ملکی آئین کے تحت آسیہ بی بی کو تمام حقوق حاصل ہیں:وزیر اعظم عمران خان

Share
بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مکالمہ ناگزیر ،ملکی آئین کے تحت آسیہ بی بی کو تمام حقوق حاصل ہیں:وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ:

آئین کے تحت آسیہ بی بی کو تمام حقوق حاصل ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مکالمہ ناگزیر ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق:

یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔
دوران گفتگو وزیر اعظم نے ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ:

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انفرادی بات چیت کے ساتھ ساتھ مکالمہ ناگزیر ہے.

یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کی حفاظت اور سیکیورٹی یقینی بنانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ:

یورپی پارلیمنٹ نےآسیہ بی بی کے معاملے پر بحث ملتوی کر دی ہے اور یورپی پارلیمنٹ حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی.

وزیر اعظم عمران خان نے صدر یورپی پارلیمنٹ سے کہا کہ:

حکومت آسیہ بی بی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی، پاکستانی ہونے کے ناطے آسیہ بی بی اور اس کے خاندان کو تمام حقوق حاصل ہیں.

وزیراعظم عمران خان نےگستاخانہ خاکوں پر حکومت اور پاکستانی عوام کے سخت تحفظات سے بھی صدر یورپی پارلیمنٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ:

گستاخانہ خاکوں پر یورپی ممالک کو مسلمانوں کی مذہبی حساسیت سے آگاہی دی جائے اور یورپی ممالک کو گستاخانہ خاکوں جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی کوششیں دگنی کی جانے چاہئیں.

وزیراعظم نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے حضرت محمدﷺےگستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ:

یورپی ممالک اس طرح کے اشتعال انگیز واقعات سے بچنے کے لیے مسلمانوں کی مذہبی حساسیت، بالخصوص حضرت محمد ﷺ کی عزت و احترام کے لیے آگاہی بیدار کرنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں.

وزیراعظم عمران خان نے یورپی کورٹ برائے انسانی حقوق کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جس میں کہا گیا ہے کہ:

آزادی اظہار رائے کی آڑ میں گستاخانہ عمل کی اجازت نہیں.

انہوں نے امید ظاہر کی کہ:

یورپی ممالک، یورپی عدالت کے فیصلے پر عمل کریں گے اور ایک دوسرے کے مذہب اور بین المذاہب ہم آہنگی کے احترام کو بڑھانے کے لیے اقدامات کریں گے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک