اسلام آباد:مولوی احمد علی سراج کی ختم نبوت کانفرنس میں عمران خان کی موجودگی میں احمدیوں کیخلاف سرعام دھمکی امیز تقریر

Share
اسلام آباد:مولوی احمد علی سراج کی ختم نبوت کانفرنس میں عمران خان کی موجودگی میں احمدیوں کیخلاف سرعام دھمکی امیز تقریر

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) گزشتہ کچھ روز قبل پاکستان میں منعقد کی جانے والی ختم نبوت کانفرنس میں عمران خان کی موجودگی میں احمدیوں کیخلاف سرعام دھمکی امیز تقاریر کی گئیں.

تفصیلات کے مطابق:

پاکستان میں احمدیوں کو درپیش مسائل کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے سب کو معلوم ہے کے پاکستان کے مولوی ہر وقت احمدیوں کیخلاف نفرت کا پیغام پھلاتے رہتے ہیں جس کے بعد احمدیوں کو کئی مرتبہ بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے پاکستان کی حکومت کو ان سب باتوں کا مکمل علم ہے لیکن حکومت پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے والے شرپسندوں کو چپ کروانے میں تاحال ناکام ہے.

کزشتہ کچھ روز قبل اسلام آباد میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس جس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی موجود ہیں اس کانفرنس سیکرٹری جنرل بین الاقوامی ختم نبوت ڈاکٹر احمد علی سراج نے وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں احمدیوں کیخلاف دھمکی امیز تقریر کرتے ہوئے کہا کہ:

میں بڑے افسوس کیساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ غلام احمد قادیانی نے 1899ء میں جب نبوت کا دعوایٰ کیا تو اس کے نبوت کے دعوے پر کسی سکھ نے اس کو نبی نہیں مانا،کسی یہودی نے اس کو نبی نہیں مانا،کسی عیسائی نے اس کو نبی نہیں مانا وہ پنجاب کا رہنے والا ضلع گرداسپور تحصیل بٹالہ موضع قادیان کا وہ شخص جو سیالکوٹ اور لاہور میں بھی رہا مگر افسوس کتم نبوت میں ہماری کیا ذمہ داری ہونے چاہیئے ؟میں دنیا میں امریکہ کینیڈا اور جہاں بھی یہودیز ممالک میں گیا ہوں جہاں پر بھی قادیانیوں کے مرکز ہیں کسی ناآشنائی کی وجہ سے اقتدا کا شکار ہوکر محمدﷺ کی ناموس رسالت ان کے ذہنوں میں سے نکل گئی اور وہ ناآشنا ہوکر مدینے کی سرکار سے نکل کر قادیان کے....... میں چلے گئے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

مبارک ہو اس اس ملک کے دستور میں 7 ستمبر 1974 ء میں قادیانیوں کو ان میں بیٹھے ہوئے وہ ممبر موجود ہیں یہ اسلام آباد ہے اس ایوان میں اورجہاں پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر مدینے کی رہاست کو دوڑایا گیا.

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ:

کہ ملک میں جو انتشار پیدا ہورہا ہے اس میں ہمیں ضرورت ہے کہ عوام میں شعور پیدا کریں اس شعور میں سب سے بڑا میرا مطالبہ یہ ہوگا کہ جو ہمارے دستور میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندیاں قانونا ہیں اس کو وزیر اعظم صاحب عمل میں لائیں.اور 295‌‌c کے قانون میں جو سزا ہے اس کو نافظ کریں.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک