پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اعلیٰ قسم کا بیان، دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، امن کیساتھ مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے

Share
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اعلیٰ قسم کا بیان، دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، امن کیساتھ مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق:

وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے آئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

جوہری طاقتیں کسی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، جب دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہی نہیں ہوگی تو مسائل کیسے حل ہوں گے.

وزیراعظم نے کہا کہ:

مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک 70 سال سے متفق نہیں ہوسکے ہیں، مذاکرات ہوں گے تب ہی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکلے گا، امن سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی.

عمران خان نے کہا کہ:

پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے، ہمارے مثبت اقدام پر بھارت کے منفی رویے پر افسوس ہوا، بدقسمتی سے ممبئی حملوں کے بعد پاک بھارت تعلقات متاثر ہوئے، پاکسان خطے میں امن کا خواہاں ہے.

انہوں نے کہا کہ:

پہلے دن کہا تھا آپ ایک قدم آگے آئیں گے، ہم 2 قدم آگے بڑھیں گے، مذاکرات کی پیشکش کے بعد بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا، دہشت گردی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ:

کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہمارے مفاد میں نہیں ہے، دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں، پاکستان کی سوچ مثبت ہے بھارت کی سوچ نہیں بدل رہی، بھارتی حکومت بات چیت کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے.

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ:

پاکستان کی طرف سے یکطرفہ مثبت رویے سے نتیجہ نہیں نکل سکتا، کوشش ہے بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر ہوں، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک