خواتین کے استحصال اور جنگوں میں جنسی زیادتیوں پر توجہ دلانے والے ڈینس مک ویگے اور نادیہ مراد کوامن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

Share
خواتین کے استحصال اور جنگوں میں جنسی زیادتیوں پر توجہ دلانے والے ڈینس مک ویگے اور نادیہ مراد کوامن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

اوسلو ( ربوہ ٹائمز) سال 2018ء کے لیے نوبیل انعام برائے امن دو ایسے افراد کو دیا گیا ہے جنہوں نے خواتین کے استحصال اور جنگوں میں جنسی زیادتیوں پر دنیا کی توجہ دلانے کے لیے ان تھک جدوجہد کی۔

ان میں کونگو کے ماہر زچہ و بچہ ڈاکٹر ڈینس مک ویگے اور عراقی خاتون نادیہ مراد شامل ہیں۔ نادیہ نے عراق میں داعش کے ہاتھوں ایزدی خواتین کی آبروریزی اور ظلم و تشدد پر آواز اٹھائی جبکہ ڈاکٹر ڈینس نے اپنے ملک میں خواتین کی بے حرمتی اور جبر اور اسے بطور ہتھیار جنگ میں استعمال کرنے کے خلاف بھرپور مہم چلائی ہے۔

نادیہ مراد عراق میں جنگجو تنظیم داعش کے بعد ان کے چنگل سے بچ گئی تھیں جبکہ لاتعداد ایزدی خواتین کو بھیڑ بکریوں کی طرح نیلام کیا گیا تھا اور ان کی آبروریزی اور قتل کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ ڈاکٹر ڈینس افریقا کے شورش زدہ ملک کونگو کے پینزی ہسپتال سے وابستہ ہیں جہاں انہوں نے جنسی تشدد کی شکار ہزاروں خواتین کے علاج اور بحالی پر کام کیا۔
نادیہ مراد ان 3 ہزار ایزدی خواتین کی بحالی کی مہم چلارہی ہیں جو عراق میں اب تک داعش جنگجوؤں کے قبضے میں ہیں اور وہ تین لاکھ ایزدی مہاجرین کو ان کے آبائی علاقے سنجار میں دوبارہ بسانے کے لیے کوشاں ہیں اور اس موضوع پر وہ ایک کتاب بھی لکھ چکی ہیں۔

دونوں شرکا کو نوبیل انعام میں ایک سند، تمغہ اور پانچ پانچ لاکھ ڈالر دیئے گئے ہیں۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک