سانحہ آرمی پبلک سکول، لالیاں کے حماد عزیز اور دیگر شہدا کی یاد میں ڈی سی چنیوٹ کا حماد عزیز شہید سکول میں چوتھی برسی کی تقریب منعقد

Share
سانحہ آرمی پبلک سکول، لالیاں کے حماد عزیز اور دیگر شہدا کی یاد میں ڈی سی چنیوٹ کا حماد عزیز شہید سکول میں چوتھی برسی کی تقریب منعقد

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ ساری انسانیت کے لیے دکھ کا باعث ہے۔ وطن عزیز کے دفاع اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج،سیکیورٹی اداروں اور پاکستان عوام کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے 16 دسمبر2014 کو APSپشاور سانحہ میں شہید ہونے والے لالیاں کے بہادر سپوت حماد عزیز اور دیگر شہدا ء کی چوتھی برسی کی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ محمد حماد عزیز شہید ہائر سیکنڈری سکول لالیاں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آرمی پبلک شہید پشاور میں شہید ہونے والے لالیاں کے رہائشی ہونہار طالب علم محمد حماد عزیز شہید کے چچاطاہر خلیق ملک، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں لیاقت علی کلہور۔ سی او ایجوکیشن میاں اسماعیل۔ڈی او سیکنڈری رائے محمد ارشاد ،چیئرمین میونسپل کمیٹی لالیاں چودھری عبدالغفار جٹ کے علاوہ پرنسپل ہذا، اساتذہ کرام، سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان اور سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔تقریب میں طلباء نے شہدا APCکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹیبلو شو اور علماء کی طرف سے بلندی درجات کی دعا پیش کی جس سے تقریب کے شرکاء آبدیدہ ہو گئے۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس میں شک نہیں کہ سانحہ پشاور نے ہمیں کربلا کی یاد دلا دی تھی تاہم اس واقعہ کے بعد دو قومی نظریہ کو ایک نئی زندگی ملی تھی اور قوم متحد ہو گئی تھی۔سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ میاں محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ بہادر قوم نے اس سانحہ کابہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ۔ ایسے سانحات نہ پہلے ہمارے ارادوں کوکمزور کر سکے ہیں اور نہ آنے والے وقت میں کرسکیں گے۔شہداء سانحہ پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکول کے طلباء نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے جس کی وجہ سے کئی آنکھیں بھی اشکبار ہو گئیں ۔تقریب کے اختتام پر محمد حماد عزیز شہید اور دیگر شہداء کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک