لالیاں گونگے بچوں کو سکول لے جاتے ہوئے باپ اور اسکا بارہ سالہ بچہ ڈمپر کی ٹکر سے جانبحق

Share
لالیاں گونگے بچوں کو سکول لے جاتے ہوئے باپ اور اسکا بارہ سالہ بچہ ڈمپر کی ٹکر سے جانبحق

لالیاں (ربوہ ٹائمز) گونگے بچوں کو سکول لے جاتے ہوئے باپ اسکا بارہ سالہ بچہ ڈمپر کی ٹکر سے جانبحق.

تفصیلات کے مطابق:

موضع کھوکھراں والا کا محنت کش سکندر جو کہ اپنے تین بچوں کو بس سٹاپ پر چھوڑنے جا رہا تھا کہ جوس فیکٹری کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے بچوں کا باپ سکندر اسکا معصوم بیٹا فیاض موقع پر جانحق جبکہ اسکی دو بیٹیاں فوزیہ عمر 22 سال آمنہ عمر 8 سال زخمی جن میں سے ایک کو سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ راستہ میں وہ بھی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ایک ٹی ایچ کیو لالیاں میں زیر علاج ہے۔ زرائع کے مطابق اسکے بچے سماعت سے محروم تھے۔ اور اسی سکول میں زیر تعلیم تھے۔ ایس ایچ او اعجاز عمران کاہلو نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ہسپتال میں موقع پر موجود ہیں نہ جانے یہ ڈمپر جن کی وجہ کتنے گھر اجڑ گئے۔ کتنی عورتوں کے سہاگ اجڑ گئے۔ انکی وجہ سے کتنے بچے یتیم ہو گئے۔ یہ اتنے خوفناک حادثات صرف اور صرف آئے روز سرگودھا فیصل آباد روڈ پہ ہو رہے ہیں کوئی انکو لگام دینے والا نہی۔ اتنے احتجاج ہوئے ون وے روڈ بنانے کے لئے لیکن کسی کے کان پہ جوں تک نہی رینگتی۔ کیونکہ مرتا تو روڈ پہ غریب انسان اور اسکے بچے مرتے ہیں۔ کب اس ڈمپر مافیا سے ان علاقوں کی عوام کو چھٹکارا ملے گا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک