زمین پر قبضہ کرکے مسجد بنانا اسلام کا مذاق اڑانا ہے، سپریم کورٹ

Share
زمین پر قبضہ کرکے مسجد بنانا اسلام کا مذاق اڑانا ہے، سپریم کورٹ

کراچی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس گلزار احمد نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ زمین پر قبضہ کرکے مسجد بنانا اسلام کا مذاق اڑانا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صنعتی اراضی پر مسجد اور مدرسے کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ:

سائیٹ میں تقریبا 2 ایکڑ سے زائد اراضی سائیٹ ایسوسی ایشن سے خریدی، مسجد اور مدرسے کے بعد ہماری اراضی پر مزید قبضہ کر لیا گیا، صنعتی اراضی پر مدرسے کے بعد قبریں بنانے کے لئے مزید قبضہ جاری ہے، مسجد کی زمین اللہ کی رضا کے لئے چھوڑنے کو تیار ہیں مگر مزید قبضے ختم کرائے جائیں.

دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ:

کیا آپ نہیں جانتے قبضے کی جگہ پر تو نماز بھی قبول نہیں ہوتی، کیا آپ لوگ مسجد نبوی میں توسیع کی مثال بھول گئے، کوئی ایک مثال دیں کہ خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے زمانے میں قبضہ کرکے مسجد بنائی گئی ہو۔ کیا اللہ نے کہیں اجازت دی ہے کہ سرکاری یا کسی فرد کی زمین پر مسجد بنا دی جائے.

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ:

اگر قبضہ غیر قانونی ہوا ہے تو کیا 100 سال بعد قانونی ہو سکتا ہے؟، کسی کو مسجد بنانا ہے تو جائز طریقے سے بنائے، قبضہ کرکے مسجد بنانا مذہب اسلام کا مذاق اڑانا ہے.

عدالت نے مسجد اور مدرسے کی قانونی دستاویزات طلب کرلیں

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک