راتو رات امریکن ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدربڑھ گئی،ڈالر 140 کی بجائے صرف 76روپے کردیا گیا

Share
راتو رات امریکن ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدربڑھ گئی،ڈالر 140 کی بجائے صرف 76روپے  کردیا گیا

کراچی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سرچ انجن گوگل نے راتوں رات ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھادی۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے گزشتہ رات امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھادی۔

گوگل کرنسی کنورٹرروپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قدر76 روپے 25 پیسے دکھانے لگا جب کہ پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر 140 روپے 14 پیسے ہے۔ گوگل نے اچانک ہی راتوں رات ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 63.89 روپے کا اضافہ کردیا۔

صرف ڈالرہی نہیں بلکہ گوگل برطانوی پاؤنڈ 98 روپے 12 پیسے، یورو کی قدر 87 روپے، یو اے ای درہم 20 روپے 76 پیسے اور سعودی ریال 20 روپے 33 پیسے دکھانے لگا۔

گوگل کے اچانک ڈالر کی قدر میں کمی اورپاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بعد ازاں سرچ انجن گوگل نے تقریباً تین گھنٹے بعد اپنی غلطی درست کرلی اور واپس پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھاکر 140 روپے 14 پیسے دکھانے لگا۔

واضح رہے کہ:

روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا تھا اوراوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں مزید 50 پیسے اضافے کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر140 روپے تک جا پہنچی تھی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک