بھارت کا جنگی جنون ، دفاعی بجٹ میں پھر اضافہ کردیا

Share
بھارت کا جنگی جنون ، دفاعی بجٹ میں  پھر اضافہ کردیا

نئی دہلی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا، دفاعی بجٹ میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق:

بھارتی وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کے لیے عبوری بجٹ کا اعلان کردیا جس کے مطابق دفاعی بجٹ میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے اسے سات فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ پیوش گوئل نے کہا کہ:

پہلی بار دفاعی بجٹ کا حجم اکتیس سو ارب بھارتی روپے ہوگیا ہے، بجٹ دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہا تو مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے.

پیوش گوئل نے مزید کہا کہ:

عبوری بجٹ میں سب سے زیادہ رقم بھارتی ایئرفورس کے لیے مختص کی گئی ہے، دفاعی بجٹ کا بڑا حصہ نئے جنگی جہازوں اور جدید اسلحہ کی خریداری پر صرف کیا جائے گا۔بھارتی وزیر خزانہ کے مطابق بجٹ میں نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ کسانوں کو مراعات دی جارہی ہیں.

دوسری جانب اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ:

بجٹ میں غریبوں کے لیے کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کسانوں کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت اس وقت بیرونی ممالک سے جنگی ساز و سامان خریدنے میں عالمی سطح پر اول نمبر پر ہے جبکہ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسے کے دفاعی اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک