چناب کالج کی بس اور ویگن میں تصادم،دو افراد جاں بحق جبکہ طلبہ و طالبات سمیت متعدد زخمی

Share
چناب کالج کی بس اور ویگن میں تصادم،دو افراد جاں بحق جبکہ طلبہ و طالبات سمیت متعدد زخمی

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) نجی کالج کے بس ڈرائیور نے طلبہ و طالبات کو موت کے منہ میں دھکیل دیا جھنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب سکول بس اور ویگن میں خوفناک تصادم، دو افراد جاں بحق متعدد افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق:

جھنگ روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب چناب کالج کی بس اور ویگن میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں محلہ نور والا کے رہائشی محمد نذیر اور عمر نذیر جاں بحق ہوگئے جبکہ کالج طلبہ و طالبات سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچادیا مبینہ طور پر ریسکیو 1122 کے عملہ کی جانب سے واقعہ کے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی جبکہ میڈیا نے کالج انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور ریسکیو عملہ کی جانب سے ملنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کا پول کھول دیا جبکہ حادثہ مبینہ طورپر نجی چناب کالج کے بس ڈرائیور کی نااہلی اور اوور ٹیکنگ کی باعث پیش آیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالے محمد افضل۔حافظ ممتاز۔ عباس رضا۔ ساجد علی اور فاطمہ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ کالج وین کے ڈرائیور کی مبینہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے کالج وین کو قبضہ میں لے کر متوفی محمّد نذیر کے بیٹے کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک