چنیوٹ کالج انتظامیہ کی نااہلی کہا جائے یا بے بسی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چلنے والے کالج میں فن فیئر میلہ میدان جنگ بن گیا

Share
چنیوٹ کالج انتظامیہ کی نااہلی کہا جائے یا بے بسی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چلنے والے کالج میں فن فیئر میلہ میدان جنگ بن گیا

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) کالج انتظامیہ کی نااہلی کہا جائے یا بے بسی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چلنے والے کالج میں فن فیئر میلہ میدان جنگ بن گیا، طلبہ میں تصادم کے باعث دو طلبہ زخمی ہو گئے جبکہ کالج انتظامیہ کا موقف دینے سے انکار تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چلنے والے کالج کی جانب سے فن فیئر کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک طرف غیر متعلقہ افراد فن فیئر میں آئے طلبہ و طالبات کو مبینہ ہراساں کرتے رہے وہیں دوسری جانب فن فیئر اکھاڑے میں بدل گیا لڑکوں میں تصادم اور سر عام گالی گلوچ بھی معمول بنا رہا، طلباء ایک دوسرے کو سر عام زمین پر پٹختے رہے جس کے باعث فن فیئر میں آئے طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم کالج انتظامیہ نے غیر متعلقہ افراد کو کنٹرول کرنے کی بجائے مبینہ خاموشی اختیار کر لی جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹکٹ فیس بھر کر اندر آ سکتا ہے تو فن فیئر کی بجائے میلہ لگا لیں فن فیئر کے نام پر اگر بزنس کرنا ہے تو تعلیم کے نام پر لوگوں کو بے وقوف نا بنایا جائے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک