پلوامہ حملہ،بھارت کی پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیاں،بھارت ثبوت پیش کرے پاکستان تعاون کرنے کیلئے تیار ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Share
پلوامہ حملہ،بھارت کی پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیاں،بھارت ثبوت پیش کرے پاکستان تعاون کرنے کیلئے تیار ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

نیویارک (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ:

بے بنیاد الزام تراشیوں سے ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ ہوگا جب کہ بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے پاکستان تعاون کو تیار ہے.

امریکی ریڈیو سروس کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نےکہا کہ:

پلوامہ میں جانی نقصان پر صدمہ ہوا، افسوسناک واقعے میں جانیں ضائع ہوئیں، یہ ہمارا ایجنڈا نہیں.

انہوں نےکہا کہ:

پلوامہ واقعے پر بھارت نے بغیر تحقیق کے ردعمل دیا، بھارت ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے، بے بنیاد الزام تراشیوں سے ماضی میں کچھ حاصل ہوا اور نہ ہوگا، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے، پاکستان تعاون کو تیار ہے.

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ:

پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، بھارت پاکستان کو تنہا کرنے ماضی میں بھی ناکام ہوا اور اب بھی ہو گا.

شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ:

بھارت کودیکھنا چاہیے مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج کی وجوہات کیا ہیں، پاکستان ہزاروں خواتین کو مقبوضہ وادی میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتا، کیا مقبوضہ کشمیر میں جنازوں کے اٹھنے کا انتظام پاکستان کرتا ہے؟ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی مرضی سے احتجاج کیلئے نکلتے ہیں، بھارت اپنی پالیسی اور رویے سے کشمیر کو کھو رہا ہے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک