سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ

Share
سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق:

سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جےایف 17تھنڈراورایف 16نےحصارمیں لے کر سلامی دی۔ وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نورخان ائیربیس پہنچے جہاں‌انہوں نے محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

سعودی ولی عہد کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا، فنکاروں نے ثقافتی رقص جبکہ شاہی مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شاہی مہمان نورخان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے تو عمران خان نے گاڑی خود ڈرائیو کی، وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں پر خوش آمدید کے بینرز آویزاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں سے سجاوٹ بھی کی گئی جبکہ راستے میں ثقافتی رقص کے ذریعے بھی انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

https://twitter.com/PTIofficial/status/1097163297227501568

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک