سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنوازا گیا

Share
سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنوازا گیا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنواز دیا گیا جبکہ سعودی ولی عہد نے ایوان صدر میں آرمی چیف اور صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق:

ایوان صدر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانے میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد روایتی بگھی میں ایوان صدر پہنچے، جہاں صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نےسعودی ولی عہدکااستقبال کیا اور بچوں نےگلدستے پیش کیے، سعودی ولی عہد کے استقبال کیلئے وزیرخارجہ اور وزیراطلاعات بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد کی ایوان صدر میں آرمی چیف جنر ل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات ،فوجی تعاون پربات چیت ہوئی اور خطےکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور اور سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجودتھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، دو طرفہ دفاعی و فوجی تعاون اور اسڑٹیجک شراکت داری پر بھی بات چیت کی گئی اور شہزادہ محمد بن سلمان نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کو نشانِ پاکستان عطاکرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کےآغازسےقبل دونوں ممالک کےقومی ترانےبجائے گئے ، جس کے بعد تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، تقریب میں صدرپاکستان عارف علوی نے سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سےنوازا۔ ئقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت چیئرمین سینیٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی اورکابینہ ارکان ، تینوں مسلح افواج کےسربراہان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس شریک تھے۔

خیال رہے محمد بن سلمان دوسرے سعودی شہزادے ہیں، جنہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سےنوازا گیا ہے، اس سے قبل 2006 میں سعودی بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو نشانِ پاکستان دیا گیا تھا۔

محمد بن سلمان دورہ پاکستان کی تکمیل پر سہ پہرکےبعدروانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین شاہی مہمان کو الوداع کہیں گے۔
ایوان صدر میں سعودی ولی عہدکےاعزاز میں ظہرانہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانےمیں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

سعودی ولی عہدکےلئےظہرانےکااہتمام میرےلیےاعزازہے ، سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتےمیں بندھےہیں.

دوسری جانب سعودی وفود کی واپسی کیلئے نور خان ایئربیس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، چار ٹرکوں پر مشتمل سعودی شاہی خاندان کا سامان نور خان ایئر بیس پہنچا دیاگیا جبکہ سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازایس وی 7391نور خان ایئربیس پہنچ گئی ہیں ، پرواز کو وی وی آئی پی لاؤنج کے سامنے پارک کردیا گیا ہے

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک