گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کا حکم سنا کر وزیر اعظم عمران خان نے امن کی مثال قائم کردی

Share
گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کا حکم سنا کر وزیر اعظم عمران خان نے امن کی مثال قائم کردی

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ، بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کاشکرگزارہوں،خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حکومت اور اپوزیشن سمیت قوم متحد ہے، خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 جولائی کوجب وزیراعظم نہیں بنا تھا اس وقت ایک بیان دیا تھا، بھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، میرے بیان دینےکی ایک وجہ تھی، ایشیا میں غربت ہے، اس لیےاس قسم کابیان دیاتھا۔

عمران خان نے کہا چین نے اپنے لوگوں کوغربت سے نکالا، امریکاجب دہشت گردی کیخلاف جنگ پر پیسہ لگا رہا تھا، چین نے اپنے لوگوں پر پیسہ لگایا۔

ان کا کہنا تھا 26 جولائی کوبھارت کوامن اورمذاکرات کی پیشکش کی، مودی کواقوام متحدہ میں ملاقات کیلئےخط بھی لکھا، مودی کو لکھےگئے خط کاجواب مثبت نہیں آیا اس کی وجہ بھارتی الیکشن تھے، ہم نے سوچا بھارت میں الیکشن ہوجائیں اس کے بعد بات آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کرتاپور راہداری کھول کر بھارت کو پھر مثبت پیغام دیا، کرتارپور راہداری کھولنے کے باوجود بھارت سے منفی بیانات آرہے تھے، ہمیں خوف تھا بھارت کی جانب سےکوئی ڈرامہ رچایاجائےگا، اس دوران پلواما کا واقعہ ہوگیا، آدھاگھنٹہ بھی نہیں ہوا تھا کہ پاکستان پر الزام لگا دیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پلواماواقعے کا وقت دیکھے، پاکستان میں کتنے اہم اقدامات ہورہے تھے، پلواما واقعے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو سکتا تھا؟ بھارت کو آفر کی آپ ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے۔

انھوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر دستخط کیے ہوئے ہیں، یہ نہیں کہتا پلواما واقعہ بھارت نے کرایا، یہ بتائیں ہمیں اس سے کیا فائدہ؟ بدقسمتی سے بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے جنگی جنون بڑھایا۔وزیراعظم نے مثبت رپورٹنگ پر پاکستان میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا، افسوس ہے بھارت میں جس طرح جنگی جنون تھا شک تھا کچھ نہ کچھ ہوگا، بھارت کو کہا آپ ہمیں ثبوت دیں ہم کارروائی کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج ڈوزیئر بھیجا ہے لیکن 2 دن پہلے دراندازی کی، بھارت ہمیں پہلے ڈوزیئر نہیں دے سکتا تھا، دراندازی کرنے کے 2 دن بعد ڈوزیئر دیئے جارہے ہیں، پہلی مرتبہ ایک چانس ہے کہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن آئے۔عمران خان نے کہا بھارت نے رات کو پاکستان میں دراندازی کی، میری آرمی چیف سے بات ہوئی، آرمی چیف سے ملاقات میں فیصلہ کیا ابھی کچھ نہیں کرتے، پہلی دراندازی پر ذمہ دار ریاست بن کرہم نے ایکشن نہیں لیا، اگلے دن جواب صرف اس لیے دیا کہ ہم بھی کرسکتے ہیں، اگلے دن جواب دیا تو 2 بھارتی طیاروں نے پھر دراندازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل شام نریندر مودی سےبات کرنے کی کوشش کی، ہماری فوج نے دہشت گردی کےخلاف پر عزم جنگ لڑی ہے، پوری قوم اس وقت متفق ہے، پاکستان نہ بھارت کے مفاد میں ہے کہ کشیدگی آگے بڑھے ، سب کی کوشش یہ ہے کہ دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی آئے۔وزیر اعظم نے کہا کشیدگی کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر ہے، گزشتہ4سال میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کی، مقبوضہ کشمیر میں تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اب کوئی بھی کشمیری لیڈر بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتا، کوئی بھی کشمیری اس وقت آزادی کے علاوہ اورکچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نےفوری پاکستان پر انگلی اٹھائی، بھارت کویہ پوچھناچاہیے کہ19سال کے نوجوان نے ایساکیوں کیا، کیا بھارت اب تک مقبوضہ کشمیرمیں کامیاب نہیں ہوا کیا آگے کامیاب ہوگا، بھارت میں اس وقت مقبوضہ کشمیر پر بحث کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا نائن الیون کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملےتامل ٹائیگرز نے کیے تھے، بھارت کی موجودہ حکومت جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، اچھی طرح جانتا ہوں بھارت میں بھی لوگ جنگی ماحول نہیں چاہتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کےپاس اہم ہتھیار ہیں جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیے، مجھے ڈر ہے غلط اندازے نہ لگا بیٹھے، غلط اندازوں سے دنیا تباہ ہوجائےگی۔

عمران خان نے کہا دنیاکی بڑی فوج افغانستان میں کئی سال تک لڑی پھر بھی مذاکرات پر آئے، پاکستان بھارت کو نیوکلیئر بلیک میل کیوں کرے گا؟ بھارت نے اب کچھ کیا تودفاع میں ہم بھی جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، چاہتے ہیں خطہ ترقی کرے اور غربت کا خاتمہ ہو، اس قسم کی کشیدگی نہ پاکستان کوفائدہ دیتی ہے نہ بھارت کوفائدہ دیتی ہے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم نے کہا پاکستان کا ہیرو ٹیپوسلطان ہے، جنگ کوئی نہیں جیت سکتا، انسانیت کی شکست ہوتی ہے، کسی بھی قوم کو پیچھے کی طرف دھکیلیں گے تو غیرت مند قوم آزادی کے لئے لڑےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھےمعلوم ہے پاکستان کی فوج کس جگہ پر کس تیاری سے کھڑی ہے، مجھے یہ بھی معلوم ہے کل رات بھارت نے میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، میزائل حملے کا منصوبہ بعد میں بھارت نے کینسل کیا، دونوں ممالک کے پاس کیسی طاقت ہے مجھے اس کا معلوم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگےنہ بڑھائے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک