پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی ابھینندن کو رہا کردیا جو تا حال بھارتی فوج کی زیر حراست میں ہیں اور ان کو اپنے گھر بھی نہیں جانے دیا گیا

Share
پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی ابھینندن کو رہا کردیا جو تا حال بھارتی فوج کی زیر حراست میں ہیں اور ان کو اپنے گھر بھی نہیں جانے دیا گیا

نئی دہلی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کے حوالے کیا جانے والا ونگ کمانڈر ابھینندن تاحال بھارتی فوج کی تحویل میں ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے، ابھینندن کو اپنے گھر نہیں جانے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ’ہمارا ہیرو ابھینندن‘ اور ’ویلکم بیک ہیرو‘ کے نعرے پیٹنے والے بھارتی اپنے ہی ہیرو کی واپسی کے بعد اس کی طرف سے مشکوک ہوگئے ہیں۔ ونگ کمانڈر تاحال اپنے ہی ملک کی فورسز کی تحویل میں ہے اور اسے گھر نہیں جانے دیا گیا۔

ابھینندن فی الحال اسپتال میں ہے جہاں اس کی مکمل طور پر جسمانی جانچ پڑتال کی گئی، اس کے بعد اسے ڈی بریف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ابھینندن کو شک کی کڑی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور اس سے سوالات کیے جارہے ہیں کہ آیا اصلی ہو یا نقلی؟ کہیں ایجنٹ تو نہیں بن گئے؟ پاکستان کے حامی تو نہیں بن گئے؟ تمہارادل و دماغ بدل تو نہیں گیا؟بھارتی ونگ کمانڈر کو تاحال اپنے گھر نہیں جانے دیا گیا، اپنے اہلخانہ سے اس کی نہایت مختصر ملاقات کروائی گئی جس کا دورانیہ صرف 9 منٹ تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو 27 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنا طیارہ لے کر تباہی کے ارادے سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا، ایسے میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ابھینندن کے طیارے سمیت 2 طیاروں کو مار گرایا۔

طیارہ گرنے کے بعد ابھینندن کو مقامی افراد نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم پاک فوج نے اسے بچا کر اپنی تحویل میں لے لیا، گزشتہ رات بھارتی پائلٹ کو خیر سگالی کے اظہار کے طور پر بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک