دشمنوں کی جانب سے افغانستان میں پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف،را کی این ڈی ایس سے مدد طلب

Share
دشمنوں کی جانب سے افغانستان میں پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف،را کی این ڈی ایس سے مدد طلب

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان دشمنوں کی جانب سے افغانستان میں منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مختلف محاذوں پر زبردست کام یابیوں سے خائف دشمن سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کے خلاف افغان خفیہ ایجنسی سے مدد مانگنی پڑ گئی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔

پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کے دو طیاروں کی تباہی اور او آئی سی محاذ پر زبردست نا کامی کے بعد بھارت نے اپنی ہزیمت کے احساس سے نجات کے لیے ایک اور سازش تیار کر لی۔

را نے این ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کا ایک جیٹ گرایا جائے، اس سلسلے میں پشاور، سمگلی یا کسی اور بیس سے جہاز پرواز کرتے یا اترتے وقت نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے افغانستان سے دہشت گرد بھیجنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر دوسری مرتبہ دراندازی کے مرتکب ہوئے، تاہم اس بار پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انھیں واپس جانے کی مہلت نہیں دی اور دو طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا، اور ایک بھارتی پائلٹ بھی زندہ پکڑا گیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک