ٹی آئی کالج چناب نگر میں سپورٹس گالا کی رنگا رنگ اختتامی تقریب،ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی کی شرکت

Share
ٹی آئی کالج چناب نگر میں سپورٹس گالا کی رنگا رنگ اختتامی تقریب،ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی کی شرکت

چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی سے) آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تعلیم الاسلام کالج چناب نگر میں سہ روزہ پلاٹینم جوبلی سپورٹس گالا میں سو میٹر ریس اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ طلبا اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق:
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے لا لیاں مہر تیمور امجد لالی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب تھے جبکہ ضلع بھر کے کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں مشہور سماجی شخصیت سید محسن بخاری؛ پرنسپل اسلامیہ کالج چنیوٹ مہر شہباز ہرل، پروفیسر مہر ذوالفقار خان چپہ ،پروفیسر حافظ احمد یار ؛ پرنسپل پیر پنجہ سید علی عمران شاہ ؛ وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج جامعہ محمدی شریف ملک خالد مسعود اور پروفیسر راؤ شاہ محمد ؛صدر شعبہ اردو پروفیسر عثمان یوسف گورنمنٹ کالج کوٹ مومن؛ پرنسپل شبلی کالج چنیو ٹ حافظ توقیر احمد جبکہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جوائنٹ سیکرٹری چناب نگر غدیر احمد بھٹی ،چناب پریس کلب اور محمدی پریس کلب سے قمر عباس عوان نے شرکت کی۔ آج کی تقریب میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے-سٹیج سیکرٹری کے فرائض اردو میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ثقلین اور انگریزی میں “پیل لیف “ Pale Leaf کے خالق پروفیسر سلیم اختر ڈیرہ نے ادا کئے اور اپنے فن خطابت اور زبان دانی کے جوہر دکھا کر سامعین سے داد پائی.
https://www.facebook.com/ghadeerahmadbhatti/videos/2012408335544712/
ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی نے کہا کہ:

حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور گورنمنٹ تعلیم الاسلام کالج میں بی ایس(BS) پروگرام جلد پایہ تکمیل کو پہنچائے گی اور اس مقصد کے لئے بنیادی انفراسٹرکچر کو بھی فراہم کرے گی -اس بی ایس پروگرام سے علاقہ بھر کے سینکڑوں طلباء جن کو پہلے تعلیم کے حصول کے لئے دور دراز کے علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے ، اب اپنے ہی علاقے میں باآسانی اعلی تعلیم سے مستفید ہوسکیں گے.

https://www.facebook.com/ghadeerahmadbhatti/videos/2012407125544833/ آخر میں پرنسپل ضیاء الحسنین شاہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ:

مہمانوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر ادارے میں اکر اعزاز بخشا ۔ مزید انھوں نے مہمان خصوصی کی تعلیم دوستی کی بھرپور تعریف کی کہ کس طرح انہوں نے بی ایس پروگرام شروع کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کی.

https://www.facebook.com/ghadeerahmadbhatti/videos/2012409078877971/ پرنسپل نے پلاٹینم جوبلی کے انعقاد پر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے وائس پرنسپل سرفراز حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور اسی طرح چیئرمین سپورٹس بورڈ سید قاسم علی شاہ اور پرنسپل پیر پنجہ سید علی عمران شاہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے وائس چیئرمین سپورٹس پروفیسر محمد آصف رضا اور سیکریٹری اسپورٹس پروفیسر محمد عباس خان کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی ۔

پرنسپل ضیاء الحسن شاہ نے چناب پریس کلب اور محمدی پریس کلب کے صحافیوں کی تعریف کی کہ:

وہ ہر فنکشن میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور جاندار رپورٹنگ کرتے ہیں .

اسی طرح انہوں نے میڈیا انچارج پروفیسر وقار حسین کی کاوشوں کو سراہا کہ:

وہ سرکاری تقریبات کی رپورٹنگ میڈیا کی مدد سے تمام لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی تشہیر سے کالج ہذا کے وقار اور مرتبہ اور امیج کو بلند کرتے ہیں پرنسپل نے ان کو پلاٹینم جوبلی سپورٹس گالا کا “مین آف دی سیریز” قرار دیا.

پرنسپل ضیاء الحسن شاہ نے ریفریشمنٹ کمیٹی کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر علی عباس کے اعلیٰ ریفریشمنٹ کے انتظامات کو سرا ہا اور ساتھ ہی انہوں نے دیگر پروفیسرز، نان ٹیچنگ سٹاف اور کلاس فور کے سٹاف کی تعریف کی کہ ان کے مدد کے بغیر ایسی شاندار تقریب کا حصول ناممکن تھا

مہر شہباز ہرل پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ نے پلاٹینم جوبلی گالہ کے احسن اور کامیاب طریقے سے انعقاد پر پرنسپل ضیاء الحسنین شاہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ:

ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے گورنمنٹ تعلیم اسلام کالج نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ ایکسٹرا کوری لیکر ایکٹیویٹیز میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے.

اور آخر میں انہوں نے کہا کہ:

میں بھی گورنمنٹ تعلیم الاسلام کالج کے اولڈ سٹوڈنٹ رہا ہوں اور اس بات پر فخر کرتا ہون اور اس کی روایات سے شناسا ہوں.

یاد رہے کہ :
اس پلاٹینم جوبلی گالہ میں طلباء و طالبات کے تمام پروگرامز علیحدہ علیحدہ منعقد کئے گئے اور تمام فی میل سٹوڈنٹس کو بہترین باپردہ ماحول مہیا کیا گیا ۔جس کی وجہ سے طالبات نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک