چنیوٹ:جواری شوہر مبینہ طورپر نویں جماعت کی ( طالبہ )بیوی جوئے میں ہار گیا

Share
چنیوٹ:جواری شوہر مبینہ طورپر نویں جماعت کی ( طالبہ )بیوی جوئے میں ہار گیا

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) زمین پھٹی نا آسمان گرا جواری شوہر مبینہ طورپر نویں جماعت کی طالبہ بیوی جوئے میں ہار گیا.

تفصیلات کے مطابق:

نشہ میں دھت شوہر نے مبینہ طورپر بیوی کو رات جواریوں کے ساتھ گزرنے کے انکار پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اطلاعات کے مطابق سفاک شوہر مبینہ طورپر نویں جماعت کی طالبہ بیوی جوئے میں ہار گیا رات جواریوں کے ساتھ گزرنے کے انکار پر نشہ میں دھت شوہر علی رضا کا بیوی مہوش پر مبینہ تشدد، بتایا گیا ہے کہ سفاک خاوند علی رضا نے انکار پر تیز دھار آلے سے چہرے پر کٹ لگا دئیے. مہوش کے مطابق میں نہم جماعت کے پرائیویٹ پیپر دے رہی ہوں میری رول نمبر سلپ بھی پھاڑ دی گئی میرے انکار پر علی رضا مجھے زخمی حالت میں کمرے میں بند کرکے جواری دوستوں کو بلانے چلا گیا با مشکل گھر سے بھاگ کر شوہر سے جان بچائی جبکہ والدہ مہوش کے مطابق مہوش نہم جماعت کے پیپر دینے میکے آئی تھی جسے گذشتہ رات علی رضا گھر واپس لے گیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا تاہم تھانہ سٹی پولیس نے والدہ مہوش کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک