سینٹرل جیل فیصل آباد میں جیل انتظامیہ کا چناب نگر کے قیدی سمیت تین قیدیوں پر وحشیانہ تشدد، میڈیکل رپورٹ میں ثابت

Share
سینٹرل جیل فیصل آباد میں جیل انتظامیہ کا چناب نگر کے قیدی سمیت تین قیدیوں پر وحشیانہ تشدد، میڈیکل رپورٹ میں ثابت

چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی سے) سینٹرل جیل فیصل آباد میں قیدیوں پر بلا جواز وحشیانہ تشدد، جیل عملہ نے تین قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق:
عادل احمد مقدمہ نمبر 365/2016 بجرم 302 ت۔پ تھانہ چناب نگر چنیوٹ سے سزا پاکر سنٹرل جیل فیصل آباد میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ :
مورخہ 03-04-2019 کو جیل عملہ نے عادل خاں و دیگر تین قیدیوں پر بلا جواز وحشیانہ تشدد کیا۔
درخواست گزاری گئی تو سیشن جج نے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جس میں جیل عملہ کا عادل احمد سمیت دیگران پر تشدد ثابت ہوگیا۔جس کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ذکاء اللہ، چیف چیکر مسور باجوہ و دیگران کے خلاف تھانہ صدر فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
عادل احمد کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ:
عادل جیل میں پہلے ہی عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے اس پر جیل انتظامیہ کی طرف سے وحشیانہ تشدد کس بنا پر کیاگیا ۔
انہوں نے ارباب اختیار اور ہیومن رائٹس کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عادل احمد سمیت دوسرے قیدیوں پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیں اور اس واقع کی مکمل تفتیش کریں کہ ایسا کیوں ہوا اور جیل انتطامیہ نے کس کے کہنے پر قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کیا۔اور تشدد کرنے والی جیل انتظامیہ کو سخت سزا دی جائے ۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک