امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ 'نشان پاکستان' سے نواز دیا گیا

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ 'نشان پاکستان' سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ 'نشان پاکستان' سے نواز دیا۔

پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد آنے والے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اُن کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزراء اور دیگر سول و عسکری شخصیات بھی ایوان صدر میں موجود تھیں۔

صدر عارف علوی اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی جس کے دوران دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر عارف علوی نے مملکت قطر کے مہمان سربراہ کو 'نشان پاکستان' کے اعزاز سے نوازا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قطر روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کردہ لڑاکے طیارے 'جے ایف 17 تھنڈر' کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہیں طیارے کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نور خان ائیر بیس پر مہمانوں کو الوداع کیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک