چنیوٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پردریائے چناب پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

Share
چنیوٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پردریائے چناب پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد۔
ڈپٹی کمشنر امان انور قدوائی نے موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔ریسکیو 1122 سمیت سول ڈیفنس، محکمہ صحت، محکمہ لائیواسٹاک، محکمہ سوشل ویلفیئر نے حصہ لیا۔
ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، تمام محکموں کی جانب سے مختلف قسم کے کیمپ لگائے گے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بہتر طور پر راہنمائی کی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد امان انور قدوائی نے ریسکیو 1122سمیت تمام اداروں کی کارکردگی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان فرضی مشقوں کا مقصد کشتیوں اور سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری کا جائزہ لینا تھا، فرضی مشقوں میں ضلع بھر کے ریسکیو آفیسرز ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے حصہ لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں لیاقت علی کہلوڑو نے میڈم طاہرہ خان صاحبہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ پر امید ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال پیدا ہونے پر لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کر سکتے ہیں

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک