چنیوٹ: بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے چار ملزمان گرفتار،مسروقہ کار،موٹرسائیکل،نقدی برآمد،ڈی ایس پی چناب نگر کی کانفرنس

Share
چنیوٹ: بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے چار ملزمان گرفتار،مسروقہ کار،موٹرسائیکل،نقدی برآمد،ڈی ایس پی چناب نگر کی کانفرنس

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)تھانہ کانڈیوال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی چناب نگر مظہر احمد گوندل نے تھانہ کانڈیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو ملزمان کے بارے میں بتایا کہ:

ایس ایچ او کانڈیوال اسد عباس ایس آئی نے اپنی ٹیم ارشاد حسین اے ایس آئی،احمد یار اے ایس آئی کے ہمراہ کاروائیاں کیں۔ملزمان عاطف ولد ریاض اور حسنین ولد حیات سکنائے سرگودھا نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے لالیاں لے جانے کیلئے کار کرایہ پر لی اور موضع بھبھڑانہ میں اسلحہ کے زور پر ڈرائیور کو باندھ کر کار لیکر فرار ہوگئے۔کار برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے شب و روز تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرلیا گیا۔ملزمان میانوالی،بنوں،لکی مروت،میران شاہ کے علاقہ میں کار کو فروخت کرنے کیلئے پھرتے رہے۔ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ کار ٹویوٹا کرولا مالیتی 11لاکھ روپے اور ایک عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیاگی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ:

۔ملزمان سرگودھا پولیس کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ملزمان نے موضع واصوآنہ سے موٹرسائیکل چھینی جو کہ برآمد کرلی گئی۔ملزمان ناصر عرف بوٹی اور نواز عرف مشری نے مورخہ 3جون کی شب دیگر ہمراہی ملزمان کیساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر ایک فیملی سے طلائی زیورات و نقدی چھین لی تھی۔ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں.

ڈی پی او چنیوٹ محمد انور نے ایس ایچ او کانڈیوال اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک