ڈویژنل کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی کی چنیوٹ آمد

Share
ڈویژنل کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی کی چنیوٹ آمد

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی کی چنیوٹ آمد.
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی کے ہمراہ پل ڈینگڑو پولیس چوکی فیصل آباد روڈ بابِ چنیوٹ کا افتتاح کیا اور چنیوٹ میں جم خانہ کلب کا سنگ بنیا د رکھا۔
تفصیلات کے مطابق:
ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی کے ہمراہ پل ڈینگڑوپولیس چوکی فیصل آباد روڈ پر بابِ چنیوٹ کا افتتاح کیا اور جم خانہ کلب چنیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں احسان اللہ ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ عدنان رشید، سی او ڈسٹرکٹ کونسل رانا محمد نواز اور دیگرموجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے پل ڈینگڑ وپر بنائی گئی پولیس چوکی بابِ چنیوٹ کے افتتاح اور جم خانہ کلب چنیوٹ کی سنگ بنیاد کے موقع پر کہا کہ ضلع چنیوٹ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے۔چنیوٹ کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئیں گے۔بابِ چنیوٹ پولیس چوکی اک یاد گار بنائی گئی ہے جس کا میں نے ا ٓ ج افتتاح کیا ہے اور مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے چنیوٹ جم خانہ کلب کا سنگ بنیا د رکھتے ہوئے کہا کہ جم خانہ کلب کی باقاعدہ ممبر شب ہو گی جس میں شہریوں کو سیرو تفریح کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے جس میں شہریوں کو کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ،سویمنگ پول، ٹینس کورٹ، جم خانہ اوردوسری ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک