جی ایس ٹی لگنے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ

Share
جی ایس ٹی لگنے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ

لاہور(ربوہ ٹائمز) فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق آٹے کی 80 کلو والی بوری پر 550 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 2 من آٹے کی بوری 2800 سے بڑھ کر 3350 روپے ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ فائن میدے کی بوری پر 700 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب بوری 3900 سے بڑھ کر 4600 روپے کی ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد قیمت بڑھانا ضروری ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

تاجروں نے 13 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک