چناب نگر: ٹرک اور موٹرسائیکل میں خطرناک تصادم، 10 سالہ بچی سمیت ایک عورت جاں بحق،افراد تین زخمی

Share
چناب نگر: ٹرک اور موٹرسائیکل میں خطرناک تصادم، 10 سالہ بچی سمیت ایک عورت جاں بحق،افراد تین زخمی

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) چونگی نمبر تین کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر دس سالہ بچی سمیت ایک عورت جاں بحق،تین زخمی.
تفصیلات کے مطابق:
موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے.ٹرک نے پیچھے سے بائیک کو ہٹ کیا جس کے بعد 22 سالہ لڑکا جو بائیک چلا رہا تھا وہ ہیڈ انجری کی وجہ سے بے ہوش ہے جبکہ 35 سالہ خاتون ہیڈ انجری کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہسپتال لائی گئی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی. اور 10 سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ 6 سالہ بچی جسکی ٹانگ ٹوٹی ہے وہ زخمی حالت میں ہے اور علاج جاری ہے .حادثے کا شکار موٹر سائیکل سوار تمام افراد کی فی الوقت شناخت نہی ہو سکی.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے بتایا ہے کہ:
ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیم تمام مریضوں کی اپنی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال علاج کروا رہی ہے۔
اگر مریض ریفر ہوئے تو ریسکیو ٹیم ساتھ جائے گی اور جب تک لواحقین نہی مل جاتے اپنی نگرانی میں مریضوں کا علاج کروایا جائے گا۔.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک