روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، میانمارکے آرمی چیف کا امریکا میں داخلہ بند

Share
روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، میانمارکے آرمی چیف کا امریکا میں داخلہ بند

واشنگٹن (ربوہ ٹائمز) امریکا نے میانمار کی فوج کے سربراہ سمیت دیگر 3 سینئر جنرلز پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا کی جانب سے فوج کے سربراہ اور دیگر تین سینئر جنرلز کی فیملی کے بھی امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہےکہ ان فوجی افسران کے 2017 میں میانمار میں روہنگیا اقلیت پر کریک ڈاؤن میں ملوث ہونے کے قابل اعتبار شواہد موجود ہیں جب کہ یہ مظالم اب بھی جاری ہیں۔

مائیک پومپیو نے مزید کہاکہ میانمار کی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن نہ لینے پر ہمیں تشویش ہے جب کہ برمی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اب بھی اطلاعات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا واحد ملک ہے جس نے میانمار کی ملٹری لیڈرشپ کے خلاف ایکشن لیا، ان فوجی افسران کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی قابل اعتبار اطلاعات ہیں۔

میانمار کی حکومت اور فوج نے امریکی پابندی کی مذمت کی ہے جب کہ میانمار فوج کے بریگیڈئیر جنرل کا کہنا تھا کہ 2017 میں پیش آنے والے واقعات کی فوجی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہےکہ 2017 میں میانمار میں مظالم کے باعث 7 لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے علاقے سے ہجرت کی، اس دوران نہ صرف لوگوں کو قتل کیا گیا بلکہ کئی دیہاتوں کو بھی آگ لگادی گئی، اقوام متحدہ نے اس قتل و غارت پر فوجی حکام سے تفتیش کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک