وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

Share
وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، امریکی دورے سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ساتھ امریکا جائیں گے۔

امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری سے بھی ملاقات ہوگی، امریکا میں مقیم پاکستان کا بزنس کونسل بھی وزیراعظم سے ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی امریکا میں کاروباری افراد، آئی ایم ایف نمائندگان اور ورلڈ بینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایک نشست اسپیکرہاؤس کے ساتھ بھی ہوگی، امریکا کے ساتھ سمٹ لیول پر5سال بعد ایک نشست ہونے جارہی ہے، امریکا کے ساتھ 5سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔

افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات میں عدم تعاون پایا جاتا تھا، امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کا آغاز ہوا، اب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک